اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مختصر خطاب میں کہا کہ جمہوریت میں رائے عامہ کو تسلیم کیا جاتا ہے، 20 جنوری کو پرامن طریقے سے اقتدار منتقل کریں گے۔کملا ہیرس کی شکست تسلیم کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ کملا ہیرس نے بہترین مہم چلائی، امریکا کا انتخابی نظام سب سے زیادہ شفاف ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی رائے ہمیشہ غالب رہتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔اپنے مختصر خطاب میں جو بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم ایک تاریخی صدارت، مضبوط معیشت چھوڑ رہے ہیں اور ہماری قانون سازی اگلے دس سالوں میں امریکی عوام کو فائدہ پہنچانا شروع کر دے گی۔صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے مزید قانون سازی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ابھی 74 دن ہیں اور ہر دن شمار ہوتا ہے۔