اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔
نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا ایک اور حملہ ایرانیوں کے اربوں روپے لوٹنے کے مترادف ہوگا۔نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران اقتصادی طور پر تباہ ہو جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ بیت دحیہ کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، وادی بیکا اور عین یعقوب پر بمباری جاری ہے، وحشیانہ اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیل کی سنگین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی
حماس نے غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کے لیے اسرائیل کے حق میں امریکی بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں شراکت دار ہیں۔