اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں رکھا گیا ہے، وزیراعظم اور آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں۔.
پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی کے بانی سے ملنے جیل گئے تھے، ہمارے پاس عدالتی احکامات بھی تھے ۔.
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس اہلکار ملک احمد کو گھسیٹ کر لے گئے، انہوں نے پولیس والوں سے کہا کہ آپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ہم مجبور ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی جی پنجاب اس واقعے کے ذمہ دار ہیں۔.
عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں رکھنے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، آئی جی پنجاب، آئی جی اور ہوم سیکرٹری کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی درخواست جمع کرائیں گے، ہم جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں، ہم چیف جسٹس آف پاکستان کو خط بھی لکھیں گے، انہوں نے دفعہ 144 کا عذر پیش کیا اور ہمیں یرغمال بنایا۔.
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ سلوک ہمارے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے آئین کے ساتھ ہوا ہے۔. اپوزیشن لیڈروں کو گھسیٹ کر گرفتار کر لیا گیا موجودہ حکومت کے آخری ایام کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔.
8