اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے رہنماؤں کا پشاور میں ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔.
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد بلایا گیا ہے، اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین اور دیگر رہنما شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کریں گے، جب کہ وزیر اعلیٰ سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے ، خیبرپختونخوا کے وزیر بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہائوس خیبرپختونخوا میں ہوگا۔.
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی ہے کہ آج پی ٹی آئی پنجاب کا اجلاس ضرور ہوگا، پنجاب میں اجلاس منعقد کرنے میں مشکلات پیش آئیں، اس لیے اجلاس پشاور میں بلایا گیا۔.