مریم نوازکی گرو نانک کے یوم پیدائش پر سکھ برادری کو مبارکباد

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بابا گرو نانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بابا گرو نانک ہمیشہ انسانیت، محبت اور بھائی چارے کے علمبردار تھے، پرامن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غریب اقلیتی بہن بھائیوں کے لیے دسمبر میں "اقلیتی کارڈ” فعال کیا جائے گا، اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لیے اقلیتی کارڈ سے ہر سہ ماہی میں غریب اقلیتی بہن بھائیوں کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔. اقلیتی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہر شہری کو اپنے مذہب سے قطع نظر تمام سہولیات اور حقوق مل جائیں تاکہ پاکستان کی سرزمین کو امن، ہم آہنگی اور رواداری کی مثال بنایا جا سکے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔