اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے یوکرین کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنا، جس سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز روس نے یوکرین پر 120 میزائل اور 90 ڈرون فائر کیے جس سے نو افراد ہلاک اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔بڑی تعداد میں لوگوں نے دارالحکومت کیف کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں میں پناہ لی کیونکہ یوکرین کی فوج نے 140 روسی میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔سرکاری حکام کے مطابق یوکرین کے علاقے میکولائیو، لیویو، کھیرسن دنیپروپیٹروسک اور اوڈیسا میں روسی حملے میں عام شہری مارے گئے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مطابق روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر 210 میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں۔صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کا مقصد یوکرین میں ہمارے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔. بدقسمتی سے حملوں سے کئی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔