اسرائیلی فوج کا لبنان پر حملہ ، 60 سے زائد افراد شہید

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی لبنان کے 45 سے زائد مقامات پر بمباری،مزید 60 افراد شہید

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں، گرجا گھروں اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں ایک شامی فوجی اور حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف بھی شامل ہیں۔ لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جس سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا، بیت لاہیا، نصیرات اور برج پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی جن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔دوسری جانب حماس نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف جوابی کارروائی کی جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی، متعدد اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔