وزیر اعظم کی طبعیت ناساز ہونے پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے گزشتہ دو روز سے کسی اجلا س کی صدارت نہیں کی جبکہ آج کوئی اجلاس طے نہیں تھا۔
ڈاکٹر نے دو روز قبل بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت کے بعد وزیراعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ مزید ملاقاتیں آج شام ایک اور چیک اپ کے بعد طے کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینے سمیت اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جانی تھی۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca