چچا کے تھپڑ مارنے سے 3 سالہ بھتیجی چل بسی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں 3 سالہ معصوم بچی اپنے چچا کے تھپڑ مارنے سے جان کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے الہاس نگر، تھانے میں 3 سالہ بچی کی اس کے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی اور اس کی لاش 21 نومبر کو ملی تھی۔شک کی بنیاد پر پولیس نے لڑکی کے 30 سالہ چچا کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کے دوران اس نے لڑکی کی جان لینے کا اعتراف کیا تاہم ساتھ ہی کہا کہ اس نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بھتیجی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس نے لڑکی کو تھپڑ مارا جس کے باعث اس کا سر کچن کے سلیب سے ٹکرایا اور وہ جاں بحق ہوگئی۔ملزم کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وہ بہت خوفزدہ ہوا اور لڑکی کی لاش کو جلانے کی کوشش کی لیکن پھر لاش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔