اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سب پڑھ چکے ہیں۔ ہم ہائی کورٹ کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بغیر کسی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔.
انہوں نے کہا جو دھرنے کے لئے آئینگے وہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے
محسن نقوی نے کہا کہ میں خود کہتا ہوں کہ موبائل سروس، دکانیں اور سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، کل پاراچنار میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک واقعہ ہے کے پی میں امن و امان وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔. خیبرپختونخوا حکومت خود ہم پر حملہ کرنے آ رہی ہے، یہاں جنازے ہو رہے ہیں اور دوسری طرف حملہ کرنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ایک طرف 40 سے زائد جنازے ہو رہے ہیں، دوسری طرف دیکھیں کہ کیا ہو رہا ہے، اتنے بڑے واقعے کے بعد انہیں اپنے لیے سوچنا چاہیے کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔.
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے، اسلام آباد میں کسی اجلاس یا دھرنے کی اجازت نہیں ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔.