عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی پاسداری کرینگے ،برطانیہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ آتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

برطانوی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ ایک قانون کی پاسداری کرنے والا ملک ہے اور عدالتوں کے کسی بھی فیصلے کی پابندی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں گرفتار کر لیا جائے گا۔. اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ برطانیہ ہمیشہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے گا۔اس سے قبل وزارت داخلہ کے سیکرٹری اور لیبر پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کسی بھی حالت میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔