106
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید اور 45 زخمی ہوئے جب کہ حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو بھی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔غزہ پر اسرائیلی حملے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے اور مسجد بھی بمباری سے شہید ہوئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں ایک اسرائیلی یرغمال بھی مارا گیا۔دوسری جانب بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا ہے۔