احتجاج کیلئے جانے والے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتار،پولیس متحرک

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی طرف مارچ جاری ، ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور  زین قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔. دونوں رہنماؤں کو قادر پور ٹول پلازہ ملتان سے حراست میں لیا گیا ہے۔.

اسلام آباد میں پولیس نے احتجاج سے قبل پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ راولپنڈی میں پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے بھی سرگرم ہے۔.

اس کے علاوہ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد جانے والی موٹر ویز، ہائی ویز اور سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال پر آج اسلام آباد اور ڈی چوک کی جانب احتجاج کیا جائے گا  ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔