92
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں حزب اللہ دریائے لیتانی سے شمال کی جانب پیچھے ہٹ جائے گی جب کہ اسرائیل جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹ جائے گا۔
جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی فورس امریکہ کی نگرانی میں کام کرے گی، لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی حد بندی پر مذاکرات ہوں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے لیے دو اہم مقاصد حاصل کیے ہیں۔جزیہ کاروں کے مطابق سرحد سے حزب اللہ کا انخلاء اور شمالی اسرائیل پر حملے بند کیے جانے کو اسرائیل کی فتح تصور کیا جائے گا۔دوسری جانب یورپی یونین کے اہم سفارت کار جوزف بوریل نے اپنے دورہ لبنان کے موقع پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا۔