57
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو کارکنوں نے گھیر لیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور نے جواب دیا کہ میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔.
بشریٰ بی بی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام میں احتجاج کے لیے مارچ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا ایک قافلہ غازی بروتھا نہر کے قریب رک گیا۔.
غازی بروتھا پہنچ کر علی امین گنڈا پور نے کارکنوں کو رکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ مختصر وقفے کے بعد وہاں سے چلے جائیں گے۔.
بعد ازاں کارکنوں نے علی امین گنڈا پور کو گھیر لیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جا رہے ہیں جس پر گنڈا پور نے جواب دیا کہ میں کہیں نہیں جارہا میں تمہارے ساتھ ہوں، ریسٹ ایریا میں نماز پڑھیں گے ۔