اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ در فشاں سلیم کے مداحوں نے ہلکے گلابی ریشمی لباس میں د رفشاں سلیم کی دلکش پرفارمنس پر دل کھو دیا۔
در فشاں سلیم ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے شوبز میں داخل ہونے کے بعد بہت ہی کم وقت میں اپنا نام روشن کیا اور اپنی شاندار اداکاری اور دلکش پرفارمنس سے سب کو مسحور کر دیا۔.
حال ہی میں اداکارہ درفشاں سلیم نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں
مندرجہ بالا تصویروں میں درفشاں سلیم ہلکے گلابی اور سنہری رنگ کے روایتی مشرقی لباس میں ملبوس ہیں جن پرشاندار کڑھائی اور آرائشی کام ہے، یہ لباس ان کی شخصیت کی نفاست کو اجاگر کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر آتے ہی ان تصاویر نے فیشن کی دنیا میں ہلچل مچا دی، اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں جبکہ تبصرہ سیکشن میں شائقین کی جانب سے محبت بھرے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔.