70
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غداری اور انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
مریم نواز نے پنجاب بھر کی سڑکیں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی، انہوں نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا بھی حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ انتشار پسندوں کی جانب سے رکاوٹوں کے باعث عوام کے دکھ کو محسوس کرتی ہیں، عوام کو پہنچنے والے مصائب اور پریشانی پر انتہائی افسوس ہے۔