اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چینی حکومت نے وزیر دفاع ڈونگ جون کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈونگ جون چین کے تیسرے وزیر دفاع ہیں جن سے بدعنوانی کے الزام میں تفتیش کی گئی ہے۔صورتحال سے واقف موجودہ اور سابق امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا کہ ڈونگ کے خلاف تحقیقات فوجی بدعنوانی کے خلاف ہیں۔ وہ چینی حکومت کی وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونگ جون ایک سابق نیول کمانڈر ہیں جنہیں گزشتہ سال دسمبر میں لی شنگفو کی جگہ وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔. لی شنگفو صرف سات ماہ تک وزارت پر فائز رہے اور بعد میں بدعنوانی کے مرتکب پائے جانے کے بعد انہیں حکمران کمیونسٹ پارٹی سے ہٹا دیا گیا۔بیجنگ نے گزشتہ ایک سال کے دوران مسلح افواج میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید گہرا کیا ہے، صدر شی جن پنگ نے اس ماہ فوج میں بدعنوانی کے خاتمے اور اس کی جنگی تیاری کو مضبوط کرنے کا حکم دیا ہے۔