اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان وارئیر 8 مشق کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاک چین مشترکہ مشق کے شرکاء سے بات چیت بھی کی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ مشق کے دوران شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو شروع ہونے والی پاک چین مشترکہ مشقیں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کے سلسلے میں آٹھویں مشقیں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا۔