سوناکشی سنہا کی والدہ نے ایسا کیا بیان دیا کہ سوشل میڈیا پرتنازعہ بن گیا؟

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حال ہی میں اداکارہ سونا کشی سنہا اپنے والدین شتروگھن سنہا، پونم سنہا اور پارٹنر ظہیر اقبال کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شریک ہوئیں۔

شوبز اور ذاتی زندگی سے جڑے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اس شو میں پونم سنہا کے ایک بیان نے انٹرنیٹ پر تنازع کھڑا کر دیا۔

پونم نے شو میں ایک پرانا مشورہ دہراتے ہوئے کہا کہ میری ماں کہتی تھیں کہ ہمیشہ اس شخص سے شادی کرنا جو تم سے زیادہ محبت کرے۔ میں نے یہ نصیحت مانی اور اسی کے مطابق شادی کی۔ لیکن میری بیٹی نے کیا کیا؟ اس نے اس شخص سے شادی کی جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے‘۔

سونا کشی نے والدہ کے اس بیان پر ہوشیاری سے جواب دیا۔ سونا کشی نے کہا ’یہ تھوڑا بحث والا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔ اب یہ معاملہ کون سلجھائے گا؟‘

اس کلپ کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’یہ دیکھنا کافی عجیب تھا۔ ایسا لگا کہ یہ بات کسی اور سمت جا رہی تھی لیکن پھر اس نے سب کو چونکا دیا‘۔

دیگر صارفین نے سونا کشی کے رویے کی تعریف کی اور ظہیر کے لیے افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال حال ہی میں سالوں کی قربتوں کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔