برکس ممالک نے ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لائی تو 100 فیصدٹیکس لگے گا،ٹرمپ کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی متعارف نہ کرائے ۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک کو نہ تو اپنی کرنسی لانی چاہیے اور نہ ہی ڈالر کی متبادل کرنسی کی حمایت کرنی چاہیے جس کے نتیجے میں توانائی پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کو تبدیل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے، برکس ممالک جو ڈالر کی متبادل کرنسی کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی معیشت میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکس ممالک اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہیں۔واضح رہے کہ برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ایک گروپ ہے۔. اس سال عرب امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے بھی برکس میں شمولیت اختیار کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔