87
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم کے دورہ ریاض کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلیاں لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ بہت ضروری ہے۔
سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ میں پانچویں مرتبہ پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا، محمد سلمان نے کہا کہ یہ سچی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے، باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں یہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔