چیمپئنز ٹرافی کامستقبل کیا ہو گا؟ فیصلہ آج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیصلے کے لیے ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں محسن نقوی بھی شرکت کریں گے، پاکستان کی شراکت داری یا فیوژن فارمولے میں بھارت کی عدم دلچسپی کھل کر سامنے آگئی ۔

حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں، جے شاہ نے اسے ایک تعارفی ملاقات قرار دیا ہے ۔ادھر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام میں تیزی آگئی، پی سی بی کے مطابق تعمیراتی کام کا 80 فیصد کام صرف 53 دنوں میں مکمل کرلیا گیا۔چیئرمین محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا، گراؤنڈ کی مرکزی عمارت کا گرے اسٹرکچر 100 فیصد مکمل ہے جبکہ پویلین کی عمارت 90 فیصد مکمل ہے۔انکلوژرز کا 75 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، سیٹوں کے ڈھانچے کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔