اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اوٹاوا کے پیرامیڈیکس کا کہنا ہے کہ جنوبی اوٹاوا میں اسکول بس اور ایک وین کے درمیان تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
یہ حادثہ بینک اسٹریٹ اور لیسٹر روڈ کے علاقے میں منگل کی دوپہر 2:50 کے قریب پیش آیا۔
پیرامیڈک کے ترجمان مارک انٹون ڈیسچیمپس نے کہا کہ اس حادثے میں ایک نوجوان اور چار بالغ افراد زخمی ہوئے۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، تین بالغ افراد کی حالت مستحکم ہے اور ایک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اوٹاوا پولیس کئی گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر موجود رہی۔ بینک سٹریٹ کوئنز ڈیل ایونیو اور پارک لین کے درمیان بند کر دی گئی تھی اور لیسٹر روڈ اور ڈیوڈسن روڈ کو ڈیئربورن پرائیویٹ اور کونروئے روڈ کے درمیان بند کر دیا گیا تھا۔ شام ساڑھے سات بجے کے قریب سب کچھ دوبارہ کھل گیا۔