اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برائن تھامسن ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کلر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔
امریکی پولیس کے مطابق، یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کو گولی مارنے والا ٹارگٹ کلر پہلے ہی ہلٹن مڈ ٹاؤن میں اس کا انتظار کر رہا تھا، جہاں برائن نے اپنی کمپنی کی سالانہ سرمایہ کار کانفرنس، ایک مقامی ہوٹل میں شرکت کرنا تھی۔پولیس حکام کے مطابق برائن تھامسن جیسے ہی ہوٹل کی عمارت کے قریب پہنچے تو ایک نوجوان نے جو سیاہ رنگ کی ہوڈی پہنے اور سرمئی رنگ کا بیگ اٹھائے ہوئے تھا نے اسے چند فٹ کے فاصلے سے پیچھے سے گولی مار دی۔پولیس کے مطابق برائن تھامسن شوٹر کا سامنا کرنے سے پہلے زمین پر گر گیا، جس کے بعد ٹارگٹ کلر اطمینان سے اس کے پاس آیا اور اسے دوبارہ گولی مار دی۔پولیس کے مطابق واقعے کا ٹارگٹ کلر موقع سے فرار ہوگیا جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم قاتل کی تلاش جاری ہے۔