چیمپئنز ٹرافی،پاک بھارت ٹاکرا کہاں ہوگا ؟فیصلہ ہو گیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( وی یب نیوز ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مان لیا ہے اور معاملات طے پا گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنے میچ دبئی میں کھیلے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان 2027 تک بھارت میں آئی سی سی ایونٹ کے میچز بھی نہیں کھیلے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان ہیں اور پاکستان اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بھارت راضی ہو گیا تو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں باضابطہ طور پر طے ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کے لیے شراکت داری کا فارمولا تجویز کیا تھا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔فارمولے میں کہا گیا کہ بھارت دبئی میں میچ کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔