اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی دفتر برائے قومی شماریات (ONS) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، محمد انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کا سب سے مشہور نام بن گیا ہے۔
درحقیقت، اگر تمام نوزائیدہ لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی مجموعی فہرست کا جائزہ لیا جائے تو محمد کا نام سب سے اوپر تھا۔اس سے پہلے، یہ 2022 میں دوسرا مقبول ترین نام تھا اور 2021 میں پانچواں مقبول ترین نام تھا۔
محمد نام 2016 سے ٹاپ 10 ناموں میں شامل ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، محمد انگلینڈ کے نو میں سے چار علاقوں میں لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول نام تھا، جب کہ اسے ویلز میں 63 واں مقبول ترین نام قرار دیا گیا۔مجموعی طور پر، 2023 میں 4،600 سے زیادہ لڑکے محمد کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے ۔نوح 4382 بچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا۔
3،556 لڑکیوں کا نام اولیویا رکھا گیا، جو اسے مجموعی طور پر تیسرا مقبول ترین نام اور لڑکیوں کا سب سے مشہور نام بناتا ہے، اس کے بعد ایمیلیا اور اسلا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ اولیویا 2016 سے لڑکیوں کے لیے سب سے مشہور نام ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں شاہی خاندان کے نام زیادہ مقبول ثابت نہیں ہوئے۔جارج، ہیری، آرچی اور شارلٹ کی مقبولیت میں حالیہ برسوں میں کمی دیکھی گئی ہے، اور یہ رجحان 2023 میں بھی جاری ہے۔