ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا میں روم میٹ نے بھارتی طالبعلم کو موت کے گھاٹ اتار دیا
واقعہ کینیڈا کے شہر سارنیا میں پیش آیا جہاں لیمبٹن کالج میں زیر تعلیم 22 سالہ بھارتی طالب علم گوراسی سنگھ کو اس کے روم میٹ نے قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باورچی خانے میں دو روم میٹ کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر 36 سالہ کراسلے ہنٹر نے طیش میں آکر بھارتی طالب علم کو چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور گوراسی سنگھ کو بری طرح زخمی حالت میں پایا، جب کہ ملزم کراسلے ہنٹر کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کالج نے اپنے طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔