اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کی ایک اہم میٹنگ آج ہونی تھی جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق معاملات کا فیصلہ کیا جانا تھا۔
تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات کا تعلق انڈین بورڈ سے ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس اس سے قبل دو مرتبہ ملتوی ہو چکے ہیں۔. میزبانی پر پاکستان کے سخت موقف اور ہندوستان کی روایتی ضد کی وجہ سے آئی سی سی کے اجلاس ملتوی کیے جا رہے ہیں۔