اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دوحہ فور م نے شام کی موجودہ صورتحال کوبین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیدیا۔
دوحہ فورم کا کہنا ہے کہ قطر، سعودی عرب، اردن، مصر، عراق، ایران، ترکی اور روس نے کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔فورم کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں شام میں فوجی کارروائیوں کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ باغی گروپ کے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی بہت پہلے کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ طاقت کے توازن کو بگاڑنے اور زمینی صورتحال کو بدلنے کی کوشش ہے اور روس باغی گروپ کی پیش قدمی کی مخالفت کرے گا۔ دوحہ فورم کے مشترکہ بیان میں قطر، سعودی عرب، اردن، مصر، عراق، ایران، ترکی اور روس نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام امریکہ کا دوست نہیں ہے، امریکہ کا شامی تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے اور امریکہ کو اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ پانچویں شہر درعا پر قبضہ کرنے کے بعد شام میں باغیوں نے اب اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حمص شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ باغی بھی دمشق کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔