99
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کابل آج پیش کیا جائے گا
ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا گیا مجوزہ بل منظور ہونے کی صورت میں برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں کزن میرج کی شرح بہت زیادہ ہے جس کا نتیجہ جینیاتی امراض کی صورت میں نکلتا ہے۔ جینیاتی عوارض (جینومک عوارض) جین کے تغیرات کا نتیجہ ہیں۔طبی ماہرین کا خیال ہے کہ کزن میرج سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جن میں بچے کی پیدائش کے بعد اچانک موت، بانجھ پن، قبل از وقت پیدائش، تھیلیسیمیا، مرگی، گونگا پن، بہرا پن اور بائی پولر ڈس آرڈر شامل ہیں۔