اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) گوگل نے کل 6 مختلف زمروں میں پاکستانیوں کی پسندیدہ تلاشوں کی فہرست جاری کی ہے۔
گوگل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، یہ فہرست ہر سال کھربوں سرچز ( تلاشوں )میں سے سال بھر میں سب سے زیادہ رجحان ساز تلاشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی جاتی ہے۔ 2024 وہ سال ہے جب پاکستان میں بہت سی منفرد شخصیات کو گوگل پر سرچ کیا گیا تھا۔اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ایرانی فرانسیسی فوٹوگرافر عباس عطار ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ لوگوں نے انہیں سب سے زیادہ کیوں تلاش کیا، لیکن گوگل ٹرینڈز کے مطابق مارچ 2024 کے آخر میں ان کی بہت زیادہ تلاش کی گئی۔اس وقت گوگل نے ان کے نام ایک ڈوڈل جاری کیا جو شاید ان کی تلاش کی وجہ تھا۔رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں 1. عباس عطار۔2. ایٹل عدنان (لبنانی نژاد امریکی شاعر)،3. ارشد ندیم،4 ثناء جاوید 5 ساجد خان ،6 شعیب ملک ،7حریم شاہ ،8. مناہل ملک ،9. زویا ناصر،10. مکیش امبانی شامل ہیں ۔