اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی ٹینک شام کی گولان کی پہاڑیوں پر واقع بفر زون سے نکل کر دمشق کے 25 کلومیٹر کے اندر پہنچ چکے ہیں ۔
اسرائیل نے اپنے قبضے کو بڑھانے کی کوشش میں جنوبی شام میں ایک دفاعی زون بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی صورتحال پر روس کی درخواست پر بند دروازوں کے پیچھے بلائی گئی سلامتی کونسل نے شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور امداد کی فراہمی سمیت شہریوں کے تحفظ پر زور دیا۔اجلاس میں اقوام متحدہ نے اسرائیل کے غیر قانونی اسرائیلی قبضے اور شام کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم وقت کو شام کی سرزمین پر قبضہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
دریں اثنا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور قطر بھی گولان کی پہاڑیوں سے نکل کر شام کی سرزمین پر اسرائیلی قبضے اور شامی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ترک صدر اردگان نے کہا کہ وہ شام کو دوبارہ تنازع کا علاقہ نہیں بننے دیں گے۔. سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل شام کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ایرانی فوجی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ ایرانی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور شام میں اب کوئی ایرانی فوجی موجود نہیں ہے۔