92
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید 20 فلسطینی شہید۔
نصرہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ساحلی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی نوجوان مارے گئے۔. شمال میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔شہداء کی کل تعداد 44،758 تک پہنچ گئی ہے، 15،834 زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی فورسز نے جبالیہ اور بیت لاہیا سمیت شمالی غزہ کے علاقوں کی سخت ناکہ بندی جاری رکھی ہے اور اسرائیلی بحریہ نے دیر البلاح میں چھ فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا ہے۔