83
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی جہاز کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس اور بارڈر فورس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کردیا اور جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی۔
یہ دراصل ایک جہاز کی شکل کا غبارہ تھا جس میں نمایاں سبز اور سفید رنگ تھے اور بظاہر پی آئی اے طیارے کی شکل کا تھا۔پولیس نے غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پھر اسے بے ضرر قرار دیتے ہوئے کہا کہ غبارے میں کوئی دھماکہ خیز مواد یا آلہ نہیں تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق 35 دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان سے غبارے موصول ہوئے ہیں۔