140
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کے غزہ میں مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا ، نسل کشی کی مہم جاری ہے۔
بیت لاہیا میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جس سے جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44,805 ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں 796 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔