اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) واٹس ایپ اب ایک نیا ترجمہ فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو صارفین کے لیے کسی بھی زبان میں موصول ہونے والے پیغامات کو سمجھنا آسان بنائے گی۔
واٹس ایپ صارفین کو ایسی زبان میں پیغام موصول ہونے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جسے وہ سمجھ نہیں پاتے ہیں، کیونکہ ترجمہ کا نیا فیچر انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے تمام پیغامات اور چینل اپ ڈیٹس کو ایپ کے اندر براہ راست اپنی زبان میں ترجمہ کرنے کی اجازت دے گا۔یہ نیا واٹس ایپ ترجمہ فیچر صارفین کی رازداری کو متاثر کیے بغیر مواصلات کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹاانفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ نیا فیچر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے کہ جب صارفین اپنے تمام پیغامات اور چینل اپ ڈیٹس کا براہ راست ایپ کے اندر ترجمہ کرتے ہیں، تو کوئی ڈیٹا تھرڈ پارٹی سروسز کو نہیں بھیجا جاتا، حتیٰ کہ واٹس ایپ کے اپنے سرورز کو بھی نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ نیا فیچر ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک اپ ڈیٹ میں دستیاب ہو جائے گا، لیکن صارفین اپنی مطلوبہ زبان ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد انٹرنیٹ کے بغیر بھی اس نئی خصوصیت کو استعمال کر سکیں گے۔