شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم، داعش کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دینگے ، امریکی وزیر خارج

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی۔

بغداد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انٹونی بلنکنکا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ عراق کے لیے اپنی خودمختاری کو مستحکم کرنے کا لمحہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق نے مشترکہ طور پر بشار الاسد کا راستہ روکنے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ شام میں داعش کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے اس فتح کی اہمیت کو عراق سے زیادہ کوئی نہیں جانتا اور ہم داعش کو دوبارہ ابھرنے یا شام کو دہشت گردی کا پلیٹ فارم نہ بننے دینے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ انٹونی بلنکن بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اس دورے میں عراق ان کی آخری منزل تھا۔ اس سے قبل وہ ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔