سانحہ آرمی پبلک سکول کی آج دسویں برسی،شہداء کو خراج عقیدت پیش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سانحہ آرمی پبلک سکول کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے۔16 دسمبر 2014 کو امن اور تعلیم کے دشمنوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا۔

دہشت گرد صبح 10 بجے کے قریب اسکول کے عقب سے عمارت میں داخل ہوئے۔ اس وقت آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء آڈیٹوریم میں تربیت میں مصروف تھے۔
دہشت گردوں نے ہال میں داخل ہوتے ہی چاروں سمت سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور اے پی ایس کی دیواروں کو خون سے رنگ دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور دیگر عملے سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے۔
سیکورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔ سانحہ اے پی ایس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی ​​جان ڈالی، نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔
بعد ازاں اے پی ایس حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا اور انہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی۔
سانحہ آرمی پبلک سکول کو دس برس بیت گئے لیکن اس المناک واقعے کی یادیں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
لاہور اور جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند
سانحہ اے پی ایس اور سقوط ڈھاکہ کی یاد میں آج لاہور اور جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا