12
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شہریوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
تل ابیب کی زمین "ڈیل ناؤ” اور "جنگ بند کرو” کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے متعدد مواقع موجود ہیں لیکن حکومت نے ہر موقع کو تباہ کر دیا۔آسٹریلیا میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔. فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڈنی میں ریلی نکالی گئی۔. فلسطینی پرچم لہرانے والے مظاہرین نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔پلے کارڈز پر لکھا تھا، "اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے” اور "آزاد فلسطین”۔