روس کینسر ویکسین بنانے میں کامیاب، مفت بانٹنے کا اعلان

 

اردو ورلڈ کینیڈاا ( ویب نیوز ) روس کی جانب سے کینسر کی ویکسین تیار کرنے اور اسے مفت بانٹنے کا اعلان کردیا گیا ۔

روسی وزارت صحت کے مطابق مذکورہ ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی مگر کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، یہ ایک mRNA ویکسین ہے جو روسی عوام کو مفت میں فراہم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ آندرے کپرین نے کہا کہ یہ ویکسین 2025 کے اوائل میں لانچ کی جائے گی، اس کی ایک ڈوز پر روسی حکومت کا خرچہ 2 ہزار 869 ڈالر آئے گا لیکن اسے کینسر سے متاثرہ روسی شہریوں میں فری میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ ویکسین ہر مریض میں کینسر کی نوعیت کے مطابق دی جائے گی، تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ویکسین کس کس قسم کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ کس حد تک مثر ہے اور کس پیمانے پر تقسیم کی جائے گی؟ ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں روس میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2022 میں روس میں 6 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے تھے، بڑی آنت کا کینسر، چھاتی کا کینسر اور پھیپھڑوں کا کینسر روس میں سب سے زیادہ عام ہے۔روس کی تیار کردہ مذکورہ کینسر ویکسین مریض کے جسم میں ٹیومر سے متاثر حصوں کو کینسر سے لڑنا سکھاتی ہے اور مدافعتی نظام کو کینسر سے نمٹنے کے قابل بناتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا