وزیر اعظم مجھے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کریں،بلاول بھٹو کا مطالبہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کریں جس کے باعث پیر اور منگل کو ہونے والا ایچ پی ایس بی کا اجلاس جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کریں کیونکہ وہ گریڈ 21 سے 22 تک کے سینئر افسران کو ترقی دینے کے عمل میں وزیراعظم کے ساتھ شریک ہونا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو کو ہائی پاور بورڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جس کے بعد ہائی پاور بورڈ کا اجلاس دوبارہ جنوری میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس فروری 2023 میں ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ کو افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی جسے وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو ایس ایس بی میں شامل کر لیا ہے۔ ماضی میں نوید قمر سمیت مختلف سیاسی شخصیات کو ایس ایس بی میں شامل کیا گیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com