141
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ نے پاکستان کی فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کو سزا سنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے لیکن فوجی عدالتوں میں شہریوں کو سزا سنانے میں شفافیت اور آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے جس سے منصفانہ ٹرائل کا حق مجروح ہوتا ہے۔برطانیہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔واضح رہے کہ 21 دسمبر کو سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔ مجرموں کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔