اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور چیمپئنز ٹرافی 9 مارچ تک جاری رہے گی۔چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچ کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنے تمام میچ غیر جانبدار مقام دبئی میں کھیلے گی۔
گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی: جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں شامل ، 19 فروری: کراچی میں پہلا میچ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا (دبئی)،21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (کراچی)،22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)،23 فروری: پاکستان بمقابلہ ہندوستان (دبئی)،24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (پنڈی)،25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ (پنڈی)،26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)،27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (پنڈی)
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)،1 مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)،2 مارچ: ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)،4 مارچ: پہلا سیمی فائنل (دبئی)،5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (لاہور) 9 مارچ: فائنل لاہور (بھارت فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دبئی میں ہوگا)10 مارچ: ریزرو ڈے رکھا گیا ہے ۔