اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قازقستان میں آذربائیجان کے طیارے کے حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 32 کو زندہ بچا لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ جہاز میں سوار دو پائلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔
طیارے میں موجود بلیک باکس کی تلاش جاری ہے۔ طیارے میں آذربائیجان کے 37، قازقستان کے 6، کرغزستان کے 3 اور روس کے 16 شہری سوار تھے۔
گر کر تباہ ہونے والا طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر قبضہ جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا تاہم دھند کے باعث طیارے کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرندے کے ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی اور اس سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے نے حادثے سے قبل کئی بار اکتاؤ ہوائی اڈے کا چکر لگایا تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔