نامزد وزیر خارجہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کیلئے تیار ہیں،رچرڈ گرینل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ نامزد وزیر خارجہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کیلئے تیاری کر رہے ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے پاکستان کے بارے میں ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کے ساتھ مختلف طریقے سے معاہدے کیے جاتے ہیں۔
پاکستان کی سابق حکومت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے پہلے دور حکومت میں اس وقت کی پاکستانی حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے۔
عمران خان کے حوالے سے رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قید سابق وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح فطرتاً سیاست میں نہیں آئے۔ رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ٹرمپ جیسے الزامات کا سامنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے موجودہ ترجمان میتھیو ملر کی میڈیا گفتگو کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل نکتہ یہ ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان کو رہا کیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔