بھارت کا منموہن سنگھ کے انتقال پر7 روزہ سوگ کا اعلان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا جب کہ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم رہنے والے 92 منموہن سنگھ گزشتہ روز نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے، ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ منمومن سنگھ کے احترام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورے بھارت میں 7 روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا، سوگ یکم جنوری تک جاری رہے گا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔دوسری جانب بھارت کی کرکٹ ٹیم چوتھے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف منموہن سنگھ کے احترام میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میلبورن کے میدان میں اتری۔حکومت کی جانب سے ریاستی سطح پر آخری رسومات کی تاریخ کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا گیا لیکن کانگریس پارٹی کے ایک سینئر رکن نے تجویز کیا یہ ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔