99
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق گیٹ وِک، ہیتھرو اور مانچسٹر کی پروازیں شدید دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں اور خراب موسم کی وجہ سے مزید پروازیں منسوخ ہونے اور تاخیر کا خطرہ ہے۔گیٹ وِک سے روانہ ہونے والی پروازوں میں ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سفر کرنے سے پہلے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کرنا چاہیے۔