81
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں اقامہ کی خلاف ورزیوں کے الزام میں 23،000 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق ایک ہفتے میں 13،083 افراد کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر، 6،210 کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر اور 3،901 کو مزدوری سے متعلق قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور پناہ دینے والوں کو 15 سال تک قید ہو سکتی ہے اور ان پر 10 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جس میں غیر قانونی رہائش سے متعلق جائیداد کی ضبطی بھی شامل ہے۔