اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔.
ذرائع کے مطابق 27 سے 28 دسمبر کی درمیانی شب فتنا الخوارج کے 20 سے 25 غیر ملکیوں نے افغان طالبان کی سرحدی چوکیوں کا استعمال کرتے ہوئے کرم اور شمالی وزیرستان کے دو مقامات سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔. پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور15سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 دسمبر کی صبح غیر ملکیوں اور افغان طالبان نے مشترکہ طور پر بغیر کسی اشتعال کے پاکستانی پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا زبردست اور فیصلہ کن جواب دیا۔
قابل اعتماد ذرائع کے مطابق افغان جانب سے بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔. قابل اعتماد اطلاعات ہیں کہ موثر جوابی فائرنگ سے 15 سے زائد غیر ملکی اور افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔.
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت سے کہا ہے کہ وہ فتنا الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔.
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ فتنہ الخوارج افغانستان میں مکمل آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کو آزادانہ طور پر استعمال کر رہے ہیں۔. پاکستانی سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی جارحیت کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔